حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاپ فرانسس نے ایسٹر کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانیت کا راستہ، پتھروں، جنگوں، انسانی بحران، انسانی حقوق کی پامالی اور انسانوں کی اسمگلنگ سے بند نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں منجی عالم بشریت کی آمد کو انسانیت کی نجات کا راستہ قرار دیا اور کہا: منجی عالم بشریت کی آمد کا راستہ جنگ شروع کرکے نہیں روکا جاسکے گا۔
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوائے اعظم نے اپنے پیغام میں مقبوضہ فلسطین اور یوکرائن میں جنگ کے فریقوں سے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تمام قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔
پاپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کے عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔