۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
ایران، شام اور عراق کے وزرائے خارجہ کی شام کے مسئلہ پر نشست

حوزہ/ جمہوریہ اسلامی ایران، شام اور عراق کے وزرائے خارجہ نے جمعے کی شام بغداد میں سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ بیانیہ جاری کرکے شام کی خودمختاری اور اقتدار اعلی کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران، شام اور عراق کے وزارئے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیانیہ میں کہا ہے کہ شام کی سلامتی خطرے ميں پڑتی ہے تو پورے علاقے کا ثبات و استحکام خطرے میں پڑجائے گا۔

تینوں وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں کہا کہ علاقے کو کشیدگی سے محفوظ رکھنے کے لئے علاقائی ملکوں کے درمیان مستقل تبادلہ خیال، ہم آہنگی اور تعاون کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں شام، غزہ اور لبنان کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کی مذمت بھی کی ہے۔ دہشت گردی کو چاہے وہ جس شکل میں بھی ہو، قابل مذمت قرار دیا ہے اور دہشت گردی کے مقابلے میں مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔

جمہوریہ اسلامی ایران، شام اور عراق، تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں اس پورے خطے بالخصوص شام کو لاحق مسائل و مشکلات کی مناسب راہ حل تک پہنچنے کے لئے مشترکہ عرب،علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .