۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تلوزیون سوریه

حوزہ/ شام کے سرکاری ٹی وی پر ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں ایک گروہ نے صدر بشار الاسد کی معزولی اور تمام قیدیوں کی آزادی کی خبر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے حال ہی میں ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں بشار الاسد کی برطرفی اور تمام قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو اس وقت نشر کی گئی جب اتوار کی صبح مسلح مخالف گروہوں نے دارالحکومت دمشق کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ بیان پڑھنے والے شخص نے تمام مخالفین اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک "آزاد شام کی حکومت" کے اداروں کی حفاظت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .