۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
آیت اللہ محمود رجبی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ محمود رجبی نے فلسطین، لبنان اور شام میں مظلوم مسلمانوں کی حالت زار پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ سے دعا اور استغاثہ کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ محمود رجبی نے فلسطین، لبنان اور شام میں مظلوم مسلمانوں کی حالت زار پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ سے دعا اور استغاثہ کی اپیل کی ہے۔

آیت اللہ رجبی نے کہا کہ موجودہ حساس حالات، خاص طور پر حالیہ دنوں میں، جب امریکی حکومت اور اس کا غاصب صیہونی آلہ کار اپنی شکست چھپانے اور اپنے وجود کو باقی رکھنے کے لیے بدترین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، فلسطین، لبنان اور شام کے مسلمان عوام سخت آزمائشوں اور مصائب کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ حالات مسلمانوں اور دنیا کے آزاد انسانوں کے دلوں کو زخمی کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم واضح طور پر ہمیں آزمائش اور مصیبت کے وقت خدا کے سامنے عاجزی اور استغاثہ کرنے کی تاکید کرتا ہے۔ جنگ بدر کے موقع پر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کی دعا اور استغاثہ، خدا کی نصرت کا سبب بنی، جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا:

"إِذ تَستَغِیثُونَ رَبَّکُمۡ فَٱستَجَابَ لَکُمۡ أَنِّی مُمِدُّکُم بِأَلفࣲ مِّنَ ٱلمَلَائِکَةِ مُرۡدِفِینَ"

(جب تم اپنے رب سے مدد مانگ رہے تھے تو اس نے تمہاری دعا قبول کی اور فرمایا کہ میں تمہاری مدد کے لیے لگاتار ایک ہزار فرشتے بھیج رہا ہوں۔)

آیت اللہ رجبی نے تاکید کی کہ آج رات اور کل کے دن، جو دعا کی قبولیت کے خاص اوقات ہیں، مومنین خدا کے حضور عاجزی اور استغاثہ کریں تاکہ اس کی رحمت اور نصرت نازل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ، مسلح افواج بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکیمانہ قیادت کے تحت اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں ادا کریں گی۔

"وَمَا ٱلنَّصۡرُ إِلَّا مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ ٱلۡعَزِیزِ ٱلۡحَکِیمِ"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .