۱۲ آذر ۱۴۰۳ |۳۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Dec 2, 2024
ذ

حوزہ/ ایک اسرائیلی نیوز ایجنسی ynet نے رپورٹ کیا کہ فرانس نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی 52 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے، اس میں ہفتے کے روز کا حملہ بھی شامل ہے جس میں تین لبنانی شہری شہید ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسرائیلی نیوز ایجنسی ynet نے رپورٹ کیا کہ فرانس نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی 52 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے، اس میں ہفتے کے روز کا حملہ بھی شامل ہے جس میں تین لبنانی شہری شہید ہوئے۔

اس بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے حزب اللہ کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کیے گئے۔ تاہم، ynet نے فرانسیسی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے ان حملوں سے قبل اس معاہدے کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی کمیٹی سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔

ایک فرانسیسی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی فریق جنگ بندی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

اس دوران، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون آج تین روزہ دورے پر ریاض پہنچنے والے ہیں۔ لبنانی اخبار النهار کے مطابق، میکرون سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں لبنان میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

النهار نے فرانسیسی صدارتی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ میکرون اور بن سلمان لبنان کے سیاسی بحران کے حل کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کریں گے۔

اسی دوران، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک نئی فہرست جاری کی ہے جس میں جنوبی لبنان کے 60 سے زائد دیہات شامل ہیں۔ ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں کے مکینوں کو واپس آنے کی اجازت تاحال نہیں دی جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .