۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
الصفوی

حوزه/ جموں وکشمیر؛ بانی انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفویؒ کی برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفویؒ کی برسی کی مناسبت سے انہیں زبردست خراج ِعقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کےصدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرحوم کی گرانقدر خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ مرحوم و مغفور نے اپنی انتھک کاوشوں کے ذریعے معاشرے میں اسلامی اقدار کو نشاۃ ثانیہ عطا کی اور دینِ حق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے قیام اور بقا میں بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے مرحوم و مغفور کی تصانیف کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے جوان نسل پر زور دیا کہ وہ مرحوم کے افکار وخیالات کا بغور مطالعہ کریں چونکہ مرحوم دور اندیش اور بلند افکار کے مالک تھے جنہوں نے نہ صرف عوام الناس بلکہ انجمن کے دوام کے لئے بھی ایقاذ العباد جیسا عظیم سرمایہ چھوڑا بانی انجمن شرعی کی اطاعت اور فرمان برداری کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مردِ درویش حجت الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفیٰ الموسوی الصفویؒ خانوادہ کی سنت اور ایقاذ العباد کے مطابق زعیم خانوادہ ہوئے جنہوں نے عزم و استقلال استقامت کا مظاہرہ کرکے اپنے اسلاف کے دینی مشن کو بام عروج تک پہنچایا جو آج تک جاری و ساری ہے آج بھی کشمیر کے طول و عرض میں دین و شریعت اور ملی مفادات کی حفاظت کے لئے انجمن شرعی شیعیان دار المصطفیٰ ایک نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور اپنے اسلاف کےعظیم مشن کی آبیاری واستحکام کے لئے کوشاں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .