۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کشمیر عید فطر

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیر اہتمام وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں نماز عید کے متعدد اجتماعات منعقد ہوئے ، ان میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں آغا سید حسن کی اقتدا میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی اقتدا میں نماز عید ادا کی گئی۔

اس موقعہ پر آغاصاحب نے فلسفہ عید الفطر پر تفصیلی روشنی ڈالی اور فرزندان تو حید کو عید مبارک پیش کی جن دیگر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ان میں قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر ،امام باڑہ یاگی پورہ ماگام ،خانقاہ میرشمس الدین اراکی ؒ جڈی بل، آستان شریف چاڈورہ، امام باڑہ گامدو سوناواری،جامع مسجد نوگام سنمبل نوگام، امام باڑہ چھتر گام چاڈورہ،جامع مسجد آبی گزر سرینگر ، جامع مسجد سونہ پاہ بیروہ،جامع مسجد اسکندر پورہ بیروہ،امام باڑہ سوٹھ کٹر باغ چاڈورہ،امام باڑہ صوفی پورہ پہلگام،امام باڑہ پونچھ گنڈ بیروہ،امام باڑہ کمل کوٹ اوڑی،جامع مسجد شریف گریند کلان بڈگام،امام باڑہ ڈب گاندر بل وغیرہ شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .