۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
جموں و کشمیر

حوزہ/ اسرائیل اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں نماز عید کے بڑے بڑےاجتماعات منعقد ہوئے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی اقتدا میں نماز عید ادا کی گئی۔اس موقعہ پر آغاصاحب نے فلسفہ عید الفطر پرتفصیلی روشنی ڈالی اور فرزندان توحید کو عید مبارک پیش کی اور مظلوم فلسطین کے حق میں دعا کرنے کی تلقین کی آغا صاحب نے مزید کہا اسرائیل اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

جن دیگر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ان میں قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر ،امام باڑہ یاگی پورہ ماگام ،خانقاہ میرشمس الدین اراکی ؒ جڈی بل، آستان شریف چاڈورہ، امام باڑہ گامدو سوناواری،جامع مسجد نوگام سنمبل نوگام، امام باڑہ چھتر گام چاڈورہ،جامع مسجد آبی گزر سرینگر ، جامع مسجد سونہ پاہ بیروہ،جامع مسجد اسکندر پورہ بیروہ،امام باڑہ سوٹھ کٹر باغ چاڈورہ،امام باڑہ صوفی پورہ پہلگام،امام باڑہ پونچھ گنڈ بیروہ،امام باڑہ کمل کوٹ اوڑی،جامع مسجد شریف گریند کلان بڈگام،امام باڑہ ڈب گاندر بل وغیرہ شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .