۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے کشمیر میں نماز عید کے اجتماعات

حوزہ/ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں نماز عیدالاضحی کے اجتماعات منعقد ہوئے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی پیشوائی میں نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر آغا صاحب نے فرزندان توحید کو عید مبارک پیش کرتے ہوئے فلسفہ عید الاضحی کی تشریح کی جن دیگر مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ان میں قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر ،خانقاہ میر شمس الدین اراکیؒ جڈی بل سرینگر ،جامع مسجد آبی گزر سرینگر،امام باڑہ گامدو سوناواری بانڈی پورہ ،امام باڑہ ڈب گاندر بل،جامع مسجد وکھرون پلوامہ،امام باڑہ صوفی پورہ پہلگام اننت ناگ،،مسجد آل عبا وتر گام بارہمولہ،امام باڑہ یاگی پورہ ماگام،

آستان شریف میر شمس الدین اراکی ؒ چاڈورہ،جامع مسجد سونہ پاہ ،جامع مسجد اسکندر پورہ،امام باڑہ چھتر گام ،امام باڑہ سوٹھ کٹر باغ، جامع مسجد نوگام سمبل بانڈی پورہ،امام باڑہ بونہ محلہ اندرکوٹ سمبل بانڈی پورہ،جامع مسجد موسوی پارک اندر کوٹ،امام باڑہ ذال پورہ سوناواری ، امام باڑہ ایچھ ہامہ بیروہ،امام باڑہ چاکر پورہ بٹ پورہ کھاگ،مسجد شریف اتنہ بیروہ،امام بارگاہ پنچھ گنڈ بیروہ،امام باڑہ کمل کوٹ اوڑی،جامع مسجد شریف گریند کلان،مسجد امام سجاد ؑ ہردووامنہ ،امام باڑہ وانہامہ وغیرہ شامل ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .