۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
جموں وکشمیر میں جلوس

حوزه/ جموں کشمیر؛ انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت ساتویں محرم کو نیز وادی بھر کے متعدد مقامات پر جلوس عزاء برآمد کیا گیا، علم شریف کا سب سے بڑا جلوس حجت الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں حسب سابق قدیم اندرون کاٹھی دروازہ سے برآمد ہوکر قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں اختتام پذیر ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں کشمیر؛ انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت ساتویں محرم کو نیز وادی بھر کے متعدد مقامات پر جلوس عزاء برآمد کیا گیا، علم شریف کا سب سے بڑا جلوس حجت الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں حسب سابق قدیم اندرون کاٹھی دروازہ سے برآمد ہوکر قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں اختتام پذیر ہوا، جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔

انجمنِ شرعی شیعیان کشمیر کے تحت اندرون کاٹھی دروازہ میں جلوس برآمد

انجمنِ شرعی شیعیان کشمیر کے تحت اندرون کاٹھی دروازہ میں جلوس برآمد

انجمنِ شرعی شیعیان کشمیر کے تحت اندرون کاٹھی دروازہ میں جلوس برآمد

رپورٹ کے مطابق، یہ جلوس کئی دہایوں سے برآمد ہوتا ہے بانی انجمنِ شرعی شیعیان آیت اللہ آغا سید یوسف الموسوی الصفوی ؒ نے اس جلوس عزاء کی ابتداء کی تھی، جن دیگر مقامات پر علم شریف اور تعزیہ کے جلوس برآمد ہوئے ان میں پاٹواوبڈگام، کری پورہ بڈگام، وتہ ماگام بیروہ، آستان پورہ چھترگام چاڑورہ، سنزی پورہ چاڑورہ، سوٹھ کٹرباغ چاڑورہ، آستانہ شریف سید صالح ؒیاگی پورہ ماگام، سونہ پاہ بیروہ، میر گنڈ بڈگام، پاریس آباد بڈگام، امام باڑہ بٹہ چک راجہ محلہ دندوسہ، گنائی محلہ گریند کلان بڈگام، توحیدیہ اسکول شالنہ چاڑورہ، امام باڑہ پائین محلہ گریند، لبر تل بڈگام، آستان شریف بابا حیدر علی چاڑورہ، ڈار محلہ ریشی پورہ بڈگام، اندرون کاٹھی درواز حسن آباد سرینگر، شالیمار، کرالہ پورہ جڈی بل، جے کے پی سی سی اگروباغ سرینگر، آباد پورہ گامدو، نوگام سوناواری، کائو پورہ بالا، بونہ محلہ اندرکوٹ، گگلو محلہ ذالپور، مدون، اوڑینہ سوناواری، لالہ حاجی اوڑینہ، چھانہ محلہ پائین نوگام، دیورہ بارہ مولہ، ملہ پورہ دوسلی پورہ پٹن بارہ مولہ اور وکھرون پلوامہ شامل ہیں۔

انجمنِ شرعی شیعیان کشمیر کے تحت اندرون کاٹھی دروازہ میں جلوس برآمد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .