۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی:

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذموم مقاصد کے حصول کے لیے برسوں سے مسلمانوں پر تشدد ایک نیا معمول بن گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے حسب عمل قدیم مرکزی امام باڑہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں مجالس عزا کا انعقاد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور معصومہ عالم ؑ کو عقیدت کا خراج نذر کیا مرکزی امام باڑہ بڈگام میں حجت الاسلام آغا سید محمد عقیل الموسوی الصفوی اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے موقع کی مناسبت سے وعظ و تبلیغ فرمائی۔

مذموم مقاصد کے حصول کے لئے مسلمانوں پر تشدد ایک نیا معمول بن گیا

آغا سید حسن نے جناب زہرا ؑ کے فضائل اور واقعات شہادت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ نے اپنی انتہائی مختصر زندگی میں زہد و تقویٰ علم و عرفان اور سخاوت کے وہ منازل طے کئے جہاں تک دنیا کی کسی اور خاتون کی رسائی نہیں سیدہ عالم ؑ عصمت و عفت اور عظمت زن کی سرچشمہ ہیں اور تمام دنیا کی عورتوں کے لئے نجات و ہدایت کا مکمل نمونہ عمل ہے ۔

مذموم مقاصد کے حصول کے لئے مسلمانوں پر تشدد ایک نیا معمول بن گیا

آغا صاحب نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ مذموم مقاصد کے حصول کے لیے برسوں سے مسلمانوں پر تشدد ایک نیا معمول بن گیا ہے۔مجالس عزا کے دوران حجت الاسلام آغا سید محمد حسین الموسوی الصفوی ؒ کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .