۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
انجمن شرعی شیعیان

حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا اب جبکہ آٹھویں محرم کا جلوس پر امن طریقے سے اختتام کو پہنچا امید ہے گورنر انتظامیہ 10محرم الحرام کو آبی گزر سرینگر سے برآمد ہونے والے جلوس عاشورا کی بھی اجازت دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدت دراز سے آج دوسرے سال بھی آٹھویں محرم الحرام کا جلوس عزا برآمد ہونے پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےنظم ونسق برقرار رکھتے ہوئے پُر امن انداز میں شرکت کرنے والے تمام عزاداروں کا شکریہ ادا کیا۔آغا صاحب نے کہا اب جبکہ آٹھویں محرم کا جلوس پر امن طریقے سے اختتام کو پہنچا امید ہے گورنر انتظامیہ 10محرم الحرام کو آبی گزر سرینگر سے برآمد ہونے والے جلوس عاشورا کی بھی اجازت دیں گے۔

جلوس عزا میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے بھی شرکت کی اور انجمن شرعی شیعیان کے رضاکارگروپ’’ابنا انجمن‘‘کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جلوس میں نظم برقراقر رکھنے میں کلیدی رول ادا کیا۔8محرم الحرام تنظیم کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں کئی دیگر جلوس ہائے عزا برآمد کئے گئے مدین صاحب سرینگر سے ذوالجناح شریف برآمد ہوا جس میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزاداروں پر زور دیا کہ وہ پیغام کربلا کو صرف ماتمی جلوسوں تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ عاشورا کے حیات ساز فلسفے سے استفادہ کرکے ایک صالح معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس کے علاؤہ اوٹھورہ ، بوگہ چھل، دوین چاڈورہ، پالربڈگام، خانہ پورہ بڈگام، ملک گنڈ چھاترگام، اسکندرپورہ کھاگ، لبرتل بڈگام، مدین صاحب، گلشن باغ بوٹہ کدل سرینگر، کنہ ستھو اوڑینہ ، بطکو محلہ زالپورہ، جنکشن محلہ سونہ برن، بونہ محلہ اندرکوٹ، مقدم محلہ گامدو، گاڑہ کہوڑ بانڈی پورہ، کھنہ پیٹہ، اوچھلی پورہ، زاڈی محلہ، کانلو پٹن بارہمولہ میں جلوس عزا برآمد ہوئےجن میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کرکے شہدائے کربلا کو عقیدت کا خراج نظر کیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .