حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلسلہء امامت کی پانچویں کڑی حضرت امام محمد باقر ؑ کی شہادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام گنڈحسی بٹ میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، عزاداروں نے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی امامت میں نماز ادا کی تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کے ذریعے لوگوں کو فیضیاب کیا۔
حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے امام محمد باقر ؑ کی سیرت طیبہ اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔
انہوں نے امام عالی مقام ؑ کے علمی کمالات اور تدریسی خدمات کو تاریخ اسلام کا درخشان باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اما عالی مقام ؑ سے شرف تلمذ حاصل کرنے والوں میں دنیائے اسلام کے بہت سے بلند پایہ محدثین و مفسرین شامل ہیں آپ ؑ نے تدریسی و علمی خدمات کے ساتھ ساتھ دین و شریعت کی پاسداری اور بالادستی کے لئے حکمرانوں کے غیض و غضب سے لاپرواہ ہو کر مجاہدانہ کردار ادا کیا اور یہی راہ و روش امام ؑ کی شہادت کا محرک بنی۔
آپ کا تبصرہ