۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمنِ امامیہ بلتستان

حوزه/ انجمنِ امامیہ بلتستان کا ایک اہم اجلاس، صدر انجمن آغا باقر الحسینی کی صدارت میں امامیہ ہال سکردو میں منعقد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان کا ایک اہم اجلاس، صدر انجمن آغا باقر الحسینی کی صدارت میں امامیہ ہال سکردو میں منعقد ہوا، جس میں بلتستان بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، اجلاس میں متفقہ طور پر سینیٹ سے توہین ناموس صحابہ واہلبیت بل کی منظوری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

شرکائے اجلاس نے جلد بازی میں منظور کئے گئے اس بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کے کروڑوں شیعیان حیدر کرار و محبان اہلبیت علیہم السّلام کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ بل نہ صرف ملک کی شیعہ آبادی، بلکہ کثیر تعداد میں اہل سنت کی آبادی کے عقیدے اور فکر کے خلاف ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس متنازعہ بل کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے، تاکہ وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام پر کوئی آنچ نہ آئے، اس بل کو مسترد نہ کرنے کی صورت میں ہم ملکی سطح پر بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .