۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محرم الحرام کے حوالے سے ڈویژنل کمشنر کشمیر کے آفس میں میٹنگ کا انعقاد

حوزہ / محرم الحرام کے حوالے سے ڈویژنل کمشنر کشمیر کے آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انجمن شرعی نےآٹھویں اور دسویں محرم جلوسوں پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، محرم الحرام 1445ھ کی آمد کے پیش نظر سرکاری سطح پر ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ایک میٹنگ طلب کی۔ جس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈویژ نل کمشنر نے عوامی ضروریات اور سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ڈی سیز اور افسران کو متعدد ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے ڈی سیز کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مشکلات کا ازالہ کر کے ان کے مطالبات کو حتمی شکل دیں۔

میٹنگ میں صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے نمائندہ آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے شرکت کی۔

آغا مجتبیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ مدت دراز سے ہمارے مطالبہ کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔ ۱۹۹۰ء سے آٹھویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوسوں پر جو پابندی عائد کی گئی ہے، اسے ہٹایا جائے اور محرم انتظامات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ عوام الناس کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .