۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
وادی کشمیر میں یوم القدس کی مناسبت سے  احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ وادی کشمیر کے طول و عرض میں انجمن شرعی شیعیان کے اھتمام سے یوم القدس کی مناسبت سے بڑے احتجاجی پروگرام منعقد ہوئے اور  جلوس بر آمد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وادی کشمیر کے طول و عرض میں انجمن شرعی شیعیان کے اھتمام سے یوم القدس کی مناسبت سے بڑے احتجاجی پروگرام منعقد ہوئے اور جلوس بر آمد۔

سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام بارگاہ بڈگام نیں منعقد ہوا جھاں انجمن شرعی کے صدر حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خطاب کیا اور جس کے بعد سب سے بڑا جلوس امام بارگاہ بڈگام سے بر آمد ہوا جس میں ھزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جلوس کی قیادت حجت الاسلام آغا سید مجتبی عباس الموسوی نے کی اس احتجاجی ریلی میں لوگوں نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگاے۔ تاریخی امام بارگاہ حسن آباد سرینگر سے بھی اسی نوعیت کا جلوس بر آمد ہوا جس سے حجت الاسلام سید یوسف الموسوی نے خطاب کیام

حرم مطھر بانی تشیع کشمیر حضرت میر شمس الدین اراکی چاڑورہ میں بھی انجمن کے زیر اھتمام جلوس نکالا گیا اس کے اعلاوہ یاگی پورہ ماگام میں بھی ھزاروں کی تعداد میں لوگوں نے قدس ریلی نکالی جس میں آغا سید منتظر المھدی اور سید آقا محمد حسین صفوی نے خطاب کیا۔

مزکورہ جلوس امام بارگاہ یاگی پورہ سے مین روڈ ماگام تک نکالا گیا.. جامعہ مسجد سونہ پاہ بیروہ اور جامعہ مسجد اسکندرپورہ بیروہ میں بھی یوم القدس کی مناسبت پر احتجاجی جلوس نکالا گیا جامعہ مسجد اسکندرپورہ بیروہ میں امام جمعہ اسکندرپورہ نے خطاب کیا۔

اس کے اعلاوہ انجمن شرعی کے زیر اھتمام پونچھ گنڈ بڈگام و گریندگلان بڈگام و امام بارگاہ گامدو و جامعہ مسجد نوگام اور جامعہ مسجد سوٹھ کٹر باغ و جامعہ مسجد چھترگام اور جامعہ مسجد صوفی پورہ پہلگام میں بھی قدس ریلیاں نکالی گئی۔

وادی کشمیر میں یوم القدس کی مناسبت سے  احتجاجی مظاہرہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .