حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ کی عوام نے آج نماز جمعہ کے بعد شیراز میں واقع حرم شاہ چراغ (ع) میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا اور اس حملے میں ملوث مجرمین کی شدید مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق: قم المقدسہ میں نماز جمعہ کے بعد شاندار احتجاجی جلوس نکالا گیا اور حرم شاہ چراغ (ع) کے شہداء کو تعزیت پیش کی گئی، نیز عالمی استکبار کے خلاف نعرے لگائے اور عوام کے مختلف طبقات، حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے اتحاد اور ہمدردی پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی عوام نے مجرمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔