۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
مہاراشٹرا قدس جلوس

حوزہ / شہر پونہ مہاراشٹرا میں بھی ہر سال کی طرح نوجوانوں اور جوانوں کی انجمن ولایت یوتھ کونسل کے زیر اہتمام اور حجة الاسلام مولانا کمیل اصغر صاحب کی قیادت میں بڑی شان سے روز قدس کا جلوس نکالا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر پونہ مہاراشٹرا میں بھی ہر سال کی طرح نوجوانوں اور جوانوں کی انجمن ولایت یوتھ کونسل کے زیر اہتمام اور حجة الاسلام مولانا کمیل اصغر صاحب کی قیادت میں بڑی شان سے روز قدس کا جلوس نکالا گیا۔ جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتے ہوئے کلکٹر آفس پر اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اس جلوس میں بڑی تعداد میں بچے، جوان، مرد و خواتین شامل ہوئے اور اسرائیل و امریکہ کہ جو آج ظلم کی پناہ گاہ بنے ہوٸے ہیں کے خلاف شعار دیا۔ اس احتجاجی جلوس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں علما نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی جن میں قابل ذکر شخصیات مولانا شبیہ الحسن کاظمی، حجج الاسلام مولانا عباس مہدی حسنی، مولانا محمد اسلم رضوی، مولانا شیخ محمد باقر، مولانا وزیر حسن، مولانا فیاض حسین، مولانا قنبر علی، مولانا محمد حیدر نے شرکت فرمائی۔

یاد رہے کہ یوم القدس ہر سال ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے حکم پر اسرائیل اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور فلسطین پر صیہونی غاصب قبضہ کے خلاف منایا جاتا ہے۔ اس دن فلسطین پر قبضہ اور اس کی عوام پر ظلم کے خلاف اعتراض میں مظاہرے کیے جاتے ہیں۔ یہ دن مسلمانوں کی بیداری اور اپنے دشمنوں کے سامنے آپسی اتحاد کا دن ہوتا ہے اور یہ قدس یا فلسطین سے مختص نہیں ہے بلکہ ہر ظالم کے خلاف مظلوموں کی حمایت کا اعلان ہے ۔

دنیا بھر میں اس دن احتجاجی جلوس اور نشستیں ہوتی ہے جس میں مختلف اقوم کے لوگ شامل ہو کر اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ انسانیت کے درمیان ظلم و بربریت کی کوئی جگہ نہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .