۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
اصغریہ پاکستان

حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ یوم القدس ایسا دن ہے، جب تمام سپر طاقتوں کو وارننگ دی جانی چاہیئے کہ اب اسلام آپ کے خبیث ہتھکنڈوں کی وجہ سے آپ کے زیر تسلط نہیں آئے گا، یوم القدس، اسلام کی حیات کا دن ہے۔"یوم القدس ایک اسلامی دن ہے اور یہ ایک عام اسلامی رضاکاروں کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی یوم القدس کے حوالے سے سندھ کے شھر حیدرآباد میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اصغریہ آرگنائزیشن و اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی جانب سے مرکزی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام تنظیموں کے مرکزی رہنمائوں نے خطاب کیا، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مرکزی صدر برادر ثقلین علی جعفری، اصغریہ آرگنائزیشن کی جانب سے برادر کامران رضا سومرو اور دیگر تنظیموں کے مرکزی رہنمائوں نے خطاب کرنا فرمایا۔مرکزی خطاب حجة الاسلام والمسلیمن علامہ سجاد علی جوادی نے کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ یوم القدس عالمی ہے اور یہ صرف قدس سے متعلق نہیں۔ یہ مستضعفین کا مستکبرین کیساتھ مقابلے کا دن ہے، یہ ان اقوام کے مقابلے کا دن ہے، جو امریکہ اور غیر امریکہ کے ظلم تلے دبے ہوئی تھیں، ایسا دن ہے، جب مستضعفین کو چاہیئے کہ مستکبرین کیخلاف پوری طرح تیار ہو جائیں اور ان کو ذلیل و خوار کریں۔

"یوم القدس صرف فلسطین سے مخصوص نہیں، یہ اسلام کا دن ہے، یہ اسلامی حکومت کا دن ہے۔ ایسا دن ہے جب اسلامی جمہوریہ کا جھنڈا تمام ممالک میں بلند کیا جانا چاہیئے۔ ایسا دن ہے، جب سپر طاقتوں کو سمجھانا چاہیئے کہ اب اسلامی ممالک میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ایسا دن ہے، جب ہمیں چاہیئے اپنی تمام طاقتوں کو یکجا کریں اور مسلمانوں کو اپنے خول سے نکلنا چاہیئے اور اپنی تمام طاقت و توانائی کیساتھ جانب اور بیگانوں کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔

"یوم القدس ایسا دن ہے، جب تمام سپر طاقتوں کو وارننگ دی جانی چاہیئے کہ اب اسلام آپ کے خبیث ہتھکنڈوں کی وجہ سے آپ کے زیر تسلط نہیں آئے گا، یوم القدس، اسلام کی حیات کا دن ہے۔"یوم القدس ایک اسلامی دن ہے اور یہ ایک عام اسلامی رضاکاروں کا دن ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .