حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان موسسہ شہید عارف الحسینی شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے بروز ہفتہ "عالمی یوم القدس کانفرنس" کے عنوان سے پروگرام ہوا۔
پروگرام کی ابتدا تلاوت کلام مجید سے ہوئی جس کی سعادت ننھے قاری مہدی نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول جناب برادر ذاکر حسین اسدی نے حاصل کی۔ اس کے بعد برادر سید عارف موسی نے قدس ترانہ پڑھا۔
پروگرام کے پہلے خطیب حجۃ الاسلام عارف حسین تھے۔ بعد ازاں پروگرام کے مہمان خصوصی اور مقرر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری معاون بین الملل سازمان علمی و فرھنگی آستان قدس رضوی تھے جنہوں نے "یوم القدس اور قدس کے لیے استعمار کی سازشیں اور ہمارے فرائض" کے عنوان سے گفتگو کی۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض برادر محمد عمران نجمی نے انجام دئے۔ طلاب کرام کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت فرمائی۔آخر میں دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد کی طرف سے مہمانوں کے لیے افطاری کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔