حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئ شیعہ اثناء عشری بشمول شیعہ خوجہ اثناء عشری جماعت کے صدرجناب صفدر کرم علی، مولانا سید ظہیر عباس رضوی اور مولانا روح ظفر صاحب پیش نماز خوجہ جامع مسجد کی قیادت میں مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایک ناتھ شندے صاحب سے قومی مسائل پر گفتگو کی۔
اس ملاقات میں قبرستان کی دستیابی، گورمنٹ کے کارپوریشن میں شیعہ نمائندگی، اسکول اور کالج کے لیئے مناسب جگہ، اسمبلی میں شیعہ نمائندگی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئ، وزیر اعلیٰ نے ان مطالبات کو سنا اور یقین دلایا کہ ہم سنجیدگی سے آپ کے مطالبات پر غور کریں گے، اس وفد میں 1000 سے زائد مومنین ممبئ اور مضافات سے تشریف لائے اور شرکت کی۔