۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا محبوب مہدی

حوزہ/ مولانا سید محبوب مہدی نجفی نےاپنی صدارتی تقریر میں پوری دنیا کے جنت البقیع کی تعمیر کیلئے تمام انسان آگے آئیں اور اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں، آپ نے بقیع کے سلسلے میں ایران کے مقدس شہر مشہد میں ایک پوسٹر پر لکھے ہوئے سلوگن کاذکر کیاجس میں لکھا ہواتھا  ’’یک قرن شرمندگی‘‘یعنی ایک صدی کی شرمندگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،البقیع آرگنائزیشن شکاگو امریکہ کی جانب سے زوم کےذریعے حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی جانگداز اور دلسوز شہادت کی مناسبت سے ایک عالمی کانفرنس مولانا محبوب مہدی کی صدارت میں برگزار کی گئی جس میں ملک و بیرون ملک کے مشاھیر علما نے شرکت کی۔

البقیع آرگنائزیشن کے روح رواں عالی جناب مولانا سید محبوب مہدی نجفی نےاپنی صدارتی تقریر میں پوری دنیا کے انسانوں کو بطور عام اور خاص کر مسلمانوں کو مخاطب کرکے فرمایاکہ جنت البقیع کی تعمیر کیلئے تمام انسان آگے آئیں اور اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔آپ نے بقیع کے سلسلے میں ایران کے مقدس شہر مشہد میں ایک پوسٹر پر لکھے ہوئے سلوگن کاذکر کیاجس میں لکھا ہواتھا ’’یک قرن شرمندگی‘‘یعنی ایک صدی کی شرمندگی۔

تملناڈو کے شہرویلور سے مولانا فائق علی عابدی نے فرمایاکہ اگر ہم اس تحریک میں برادران اھل سنت کو شامل کرلیں تو اس کا اثر دوگنا ہوجائے گا۔

لکھنؤ سے معروف خطیب جناب مولانا عباس ارشاد نقوی نے فرمایا کہ یہ پاکیزہ تحریک جو بقیع کی تعمیرکیلئے البقیع آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ہے یہ ایک دن ضرور کامیاب ہوگی میں تمام جوانوں سے گذارش کروں گا کہ پوری طاقت وقوت سے ہرروز بقیع سے مربوط مضامین اپلوڈکریں اور ذاکرین مجلس میں اس کاذکر کریں۔

امریکہ کے شہر اٹلانٹا سےایک معتبر عالم جناب مولانا سید حسین علی نواب نے فرمایا کہ یہ بہت خوش آئند تحریک ہے جسمیں ہم اپنے وظائف کو انجام دےرہے ہیں جب آئمہ اربعہ میں تین اماموں کی قبروں پر روضہ تعمیر ہے تو پھر ہمارے اماموں کی قبروں پر بھی روضہ تعمیر ہونا چاہئے برادران اھل سنت حضرت مالک ابن انس کی قبر پر روضہ کی تعمیر کا مطالبہ کرکے ہماری تحریک میں ہمارے ساتھ جُڑ سکتے ہیں۔

شہر پونہ مہاراشٹرا سے شعلہ بیان خطیب جناب ڈاکٹر سید شبیہ احسن کاظمی نے فرمایا کہ ابھی تک ہماری تحریک صرف آٹھ شوّال تک محدود تھی لیکن اب یہ تحریک عالمی ہوچکی ہےلیکن جب غم اور آنسو تحریک کی شکل اختیار کرتے ہیں تو اس کے اثرات ظاھر ہوتے ہیں۔

شہر بنارس یوپی سےعظیم ادیب ،شاعر اور خطیب جناب مولانا ذھین حیدر صاحب نے فرمایا کہ اس تحریک کو مضبوط کرنے کیلئے شعرائے کرام آگے آگے آئیں اور ہر مقاصدے میں ہر شاعر کم سے کم ایک قطعہ بقیع کے سلسلے میں ضرور پڑھے حیدرآباد دکن سے خطیب شھیر و گرامی مولانا سید نثار حسین رضاآغا نے فرمایاکہ تعمیر بقیع ہمارا مقصد حیات ہونا چاہئے ہمیں اس سلسلے میں قوم کے جوانوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر اس مسٔلہ کو پورے کر وفر سے اُٹھانا چاہئے۔

شھر پونہ مہاراشٹرا سے مولانا اسلم رضوی نے فرمایا کہ تحریک تعمیر جنت البقیع میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کرحصہ لینا ہے البقیع آرگنایزیشن کی عالمی تحریک کا ہی اثر ہے کہ سعودی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں جنت البقیع تعمیر ہوکر رہے گی انشاء اللہ۔

آخر میں صدر محترم جناب مولانا محبوب مہدی عابدی نے تمام علما کی تقریروں کو سن کر فرمایا کہ ہم لوگ حتی الامکان ان علما کی تجاویز پر عمل کریں گے آپ نے تمام علما وخطبا ذاکرین اور اُن چینلوں کا اور کانفرنس کے ناظم مولانا علی عباس وفا کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

حسب دستور قدیم مولانا علی عباس وفا نے اپنی بہترین نظامت سے اس کانفرنس میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ پروگرام ایس این این چینل ،امام عصر آفیشیل ،یو ٹی وی نیٹ ورک حیدرآباداور حیدرٹی وی کینیڈا سے براہ راست نشر کیا گیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .