۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید ضیغم عباس زیدی

حوزہ/ کلیان کے سرکردہ شیعہ عالم حجت الاسلام مولانا سید ضیغم عباس زیدی نے کمشنر صاحب کے سامنے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ٹٹوالہ کے قبرستان کو کینسل کر کے جتنی جلدی ہو سکے کلیان کے اطراف میں ہی کہیں قبرستان الاٹ کیا جائے چونکہ کلیان کے شیعہ لوگوں کو اس مسئلے میں بڑی دقتوں کا سامنا ہوتا ہے لوگ اپنے اپنے مرحومین کا جنازہ بمبئی لے جاتے ہیں اور ظاہر ہے وہ ایک الگ ڈسٹرکٹ ہے اور کلیان تھانہ ڈسٹرکٹ میں ہے اس وجہ سے میت کے ورثا کو بہت سی قانونی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہر ممبئی سے سٹے کلیان شہر میں برسوں سے شیعہ آباد ہیں مگر قبرستان سے محروم ہیں، بارہا کوشش کے بعد بھی یہاں قبرستان کا انتظام نہ ہو سکا اور شہری انتظامیہ نے بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی ادھر کئی برس سے علاقے کے سرکردہ شیعہ سوشل ورکر جناب سید اسرار حسین افسر صاحب مسلسل اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ کلیان میں ایک شیعہ قبرستان ہو جائے اور ان کی کوشش کچھ سال پہلے رنگ بھی لائی جب کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن نے شہر کلیان سے کچھ فاصلے پر واقع ٹٹوالا میں شیعوں کے لیے قبرستان منظور کیا نیز اس زمین کی باؤنڈری اور بھرنی بھی کرائی، لیکن ٹٹوالا کے مقامی لوگوں کی پرزور مخالفت کے سبب کوئی تدفین نہ ہو سکی، آج بھی وہ قبرستان یوں ہی پڑا ہوا ہے۔

لہذا اسی معاملے کو لے کر آج شیعہ فرقے کے لوگوں نے کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر جناب منگیش چِتلے صاحب سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ضیغم عباس زیدی صاحب کی سربراہی میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات جناب سید اسرار حسین افسر صاحب نے کہا کہ آج لگ بھگ تیس برس سے ہم لوگ قبرستان کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں لیکن کچھ نہ کچھ مشکلات سامنے آجاتی ہیں لہذا ہم آپ کے پاس اس مسئلے کے حل کے لیے آئے ہیں تاکہ آپ کلیان شہر میں ہی ہمیں قبرستان دیں تاکہ کلیان میں رہنے والے شیعہ مسلمانوں کو اپنے اپنے مرحومین کے جنازوں کو لے کر در در بھر بھٹکنا نہ پڑے تمام تمام مشکلات سے نجات ملے۔

کلیان کے سرکردہ شیعہ عالم حجت الاسلام مولانا سید ضیغم عباس زیدی نے کمشنر صاحب کے سامنے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ٹٹوالہ کے قبرستان کو کینسل کر کے جتنی جلدی ہو سکے کلیان کے اطراف میں ہی کہیں قبرستان الاٹ کیا جائے چونکہ کلیان کے شیعہ لوگوں کو اس مسئلے میں بڑی دقتوں کا سامنا ہوتا ہے لوگ اپنے اپنے مرحومین کا جنازہ بمبئی لے جاتے ہیں اور ظاہر ہے وہ ایک الگ ڈسٹرکٹ ہے اور کلیان تھانہ ڈسٹرکٹ میں ہے اس وجہ سے میت کے ورثا کو بہت سی قانونی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اج شیعہ لوگوں نے بالخصوص سید عبدالمجید ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کہ جنرل سیکرٹری جناب سید اسرار حسین افسر صاحب نے اور کلیان کے سرکردہ شیعہ عالم حجت الاسلام علی جناب مولانا سید ضیغم عباس زیدی صاحب نے میونسپل کارپوریشن میں ایڈیشنل کمشنر کے سامنے اپنے مطالبات کو پرزور طریقے سے پیش کیا، جواب میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر میں یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد اس مسئلے کا حل نکالیں گے اور شیعہ فرقے کے لیے قبرستان مہیا کرائیں گے وفد نے ایڈیشنل کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ میٹینگ کا اختتام نہایت خوش گوار اور ثبت ماحول میں ہوا۔

کلیان میں شیعہ فرقہ کے لئے قبرستان کا مطالبہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .