۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
دہلی

حوزہ/ دہلی حکومت نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری، غیر سرکاری اور منظور شدہ پرائیویٹ اسکولوں کو 31 مارچ تک مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ڈی او ای) نے سی بی ایس ای کے امتحانات اور سالانہ امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے میونسپل کارپوریشن، نئی دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی کانٹنمنٹ بورڈ کو بھی مطلع کیا ہے کہ تمام طالب علموں، اساتذہ اور اسکول کے حکام اور عملے کے لئے جمعرات (19 مارچ) سے 31 مارچ تک اسکول مکمل طور بند رہیں گے۔حکومت نے اس دوران اساتذہ کو گھر سے کام کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ان اسکولوں میں سالانہ امتحان بھی 19 مارچ سے 31 مارچ تک ملتوی کئے جاتے ہیں ۔ ان امتحانات کی کاپی چیكنگ کا کام متعلقہ ٹیچر گھر سے کریں گے۔
اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت نے شمال مشرقی اور مشرقی دہلی کے سرکاری اور منظور شدہ اسکولوں میں سالانہ اسکول کے امتحان منعقد کرنے کے لئے ترمیم سے متعلق کاموں کو 31 مارچ تک ملتوی کر دیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .