حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں سب سے زیاده کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں برطانیہ شامل ہے جہاں اب تک 9 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 74 ہزار متاثر ہیں۔
برطانیہ میں ہر جمعہ کو ، ۵ بج کر ۵۰ منٹ پر بی بی سی کے 14 مقامی ریڈیو اسٹیشنوں پر نماز سے پہلے اذان سن سکیں گے۔
بی بی سی کے مقامی ریڈیو ڈائریکٹر کرس برونز نے بتایا کہ مقامی ریڈیو کا مقصد عام لوگوں سے رابطہ رکھنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ہفتہ وار اذان آئیسلوشن کے دنوں میں مسلمانوں کو متحد ہونے کا احساس دلانے میں مدد فراہم کرے گی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 23 مارچ سے تمام مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا ہے اور بی بی سی پہلے ہی ہر اتوار کو 39 اسٹیشنوں سے عیسائیوں کی عبادت کو نشر کررہی ہے۔