۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
کشمیر

حوزه/67 سالہ خاتون کا ٹیسٹ مثبت، پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وادی کشمیر میں کورونا وائرس نے موجود ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے خطہ جموں اور لداخ کے بعد اب وادی کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے ایک مثبت کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری روہت کونسل نے وادی میں کورونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ شہر خاص کے خانیار علاقے میں کورونا وائرس کا پہلا کیس مثبت پایا گیا۔ مذکورہ خاتون 16 مارچ کو بیرون ملک کا سفر کر کے واپس آئی تھی۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں داخل کرکے ایسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ 

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ خاتون عمرہ کی ادائیگئ کے بعد 16 مارچ کو واپس آئی تھی۔ 

 دوسری جانب ڈی سی سرینگر شاہد اقبال چودھری نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔اپنے ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے شاہد اقبال چودھری نے آج سے سرینگر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر پابندی کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کی بھیڑ پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔ سرینگر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے پر لوگوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر وائرس کے حوالے سے کافی بحث و مباحثہ چل رہا ہے ۔ ادھر ماہرین صحت کی جانب سے لگاتار احتیاطی ہدایات جاری کی جارہی ہیں اور لوگوں کو بلا ضرورت سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات دی جاری ہے ۔سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر نے بھی ٹویٹ پیغام کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے ۔

جموں و کشمیر اور لداخ خطوں میں شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی تقریبات ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ متعدد مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

درایں اثنا نوروز تقریبات کو بھی ملتوی کرنے کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں. ادھر اعلیٰ تعلیمی اداروں نے بھی تمام امتحانات ملتوی کردئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .