۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مسعودی

حوزہ/حسنین مسعودی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام جموں و کشمیر اور ملک کی دوسری ریاستوں میں بند کشمیری قیدیوں کی رہائی کے لئے مکتوب روانہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام جموں و کشمیر اور ملک کی دوسری ریاستوں میں بند کشمیری قیدیوں کی رہائی کے لئے مکتوب روانہ کیا ہے۔

وادی سے باہر جیسے تہاڑ، آگرہ اور امبیڈکر نگر جیلوں میں بند سینکڑوں کشمیری قیدیوں کی حالت زار کی طرف وزیر داخلہ کی توجہ مبذول کرتے ہوئے موصوف رکن پارلیمان نے لکھا ہے: 'ان قیدیوں کو بغیر کسی چارج کے محض شک کی بنیادوں پر بند رکھا گیا ہے، متعدد عدالتی احکامات جاری کئے گئے ہیں جن میں حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ قیدیوں کو اپنے گھر سے نزدیکی جیلوں میں بند رکھیں تاکہ ان کے اہل خانہ و دیگر دوست و احباب ان سے ملنے آسکیں اور وہ (قیدی) ذہنی پریشانیوں کا شکار نہ ہوسکیں'۔

انہوں نے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور سفر اور ٹریفک پر عائد پابندی کی وجہ سے ان قیدیوں کے اہل خانہ کے لئے ان دوردراز علاقوں کا سفر کرنا ناممکن ہے جہاں ان کے عزیز بند ہیں جس کے نتیجے میں قیدی ذہنی بیماریوں کے شکار ہوسکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .