۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یونیورسٹی

حوزہ/جموں و کشمیر میں فی الوقت کورونا وائرس کے چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں تین جموں میں جبکہ ایک کشمیر میں درج ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سری نگر: عالمگیر سطح کی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات و خدشات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے ماہ رواں کی 28 تاریخ تک تمام تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں معطل کی ہیں جبکہ بابا شاہ غلام شاہ یونیورسٹی راجوری نے بھی یونیورسٹی کی تمام تر سرگرمیوں کو 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

#University_Of_Kashmir

Precautionary Closure of Kashmir University on account of threat of Novel Coronavirus (COVID - 19) | Administrative & Academic activities suspended till 28-03-2020 | Interviews, Exams & M.Phil /Ph.D Viva Voce postponed till 31-03-2020 pic.twitter.com/QeDV1rhr2B

— Kashmir intel (@intel_kashmir) March 19, 2020

ادھر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی طرف سے سری نگر اور جموں میں 19 مارچ اور اس کے بعد لئے جانے والے فاصلاتی طرز تعلیم کے امتحانات تاحکم ثانی معطل کیے گئے ہیں۔ کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق یونیورسٹی کی تمام تر تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کو 28 مارچ تک معطل کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی طرف سے 31 مارچ تک لئے جانے والے تمام انٹریو بھی معطل کیے گئے ہیں۔

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یونیورسٹی کی تمام تر تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں 31 مارچ تک معطل رہیں گی۔

دریں اثنا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ یونیورسٹی کی طرف سے سری نگر اور جموں میں 19 مارچ اور اس کے بعد لئے جانے والے فاصلاتی طرز تعلیم کے امتحانات کو تاحکم ثانی معطل کیا جاتا ہے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں فی الوقت کورونا وائرس کے چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں تین جموں میں جبکہ ایک کشمیر میں درج ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی دستک کے ساتھ ہی انتظامیہ نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا ہے۔ امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں اور تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .