۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
جموں

حوزہ/کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر عمل میں لائی جارہی ہے۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کشمیر،کورونا وائرس کے خوف و دہشت کا ماحول جموں و کشمیر میں بدستور جاری ہے انتظامیہ نے کورونا وائرس کے روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع میں بندشیں عائد کردی ہیں ۔ تعلیمی اداروں ،ریستورانون ،تفریحی پارکوں ،باغوں اور شپنگ مالز کے بعد اب پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی پچھلے تین دنوں سے معطل ہو کر رہ گئی ہے اور صحت و صفائی کے تمام شعبہ جات کو متحرک رکھا گیا ہے ۔کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر عمل میں لائی جارہی ہے۔

یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں ابھی تک چار افراد اس مہلک مرض میں مبتلا پائے گئے جن میں سے ایک کا تعلق کشمیر سے اور دو جموں خطے سے وابسطہ ہیں۔ جبکہ لداخ خطے میں کل مزید دو افراد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے ۔خوفناک وائرس کے حوالے سے وادی میں افواہوں کا بازار بھی گرم ہے پولیس نے کرونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے والوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

جموں کشمیر انتظامیہ نے آج ایک حکمنامہ بھی جاری کیا جس میں بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والوں پر زور دیا گیا کہ وہ وطن واپسی پر انتظامیہ کو مطلع کریں انہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بھی بات کی ۔ دوسری جانب وادی میں ہائے اسپیڈ انٹرنیٹ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔طلباء ،کاروباری اداروں اور عوامی حلقوں کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ وممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، سابق خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری اور مئیر جنید اعظم متو کے بعد اب حریت کانفرنس ع نے بھی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔واضع رہے گزشتہ سال پانچ اگست کو دفعہ 370 اور 35A ہٹانے کے بعد انتظامیہ نے مواصلاتی نظام پر پابندی عائد کردی تھی۔ اگرچہ کالنگ،2G ،سوشل میڈیا اور براڈ بینڈ سروسز کو بتدریج بحال کیا گیا تاہم ہائی اسپیڈ پر ابھی تک پابندی برقرار ہے ۔وادی میں کل متعدد مقامات پر جمعہ اجتماعات ملتوی کردئے گئے جبکہ منعقد ہوئے اجتماعات میں بھی نمازیوں کی تعداد میں کافی کمی دیکھنے کو ملی.درایں اثنا جموں و کشمیر وقف بورڈ نے بورڈ سے منسلک درگاہوں اور مساجدوں میں کورونا وائرس کے روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے یومیہ جماعتوں کی ادائیگئ پر عارضی روک لگادی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .