۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کرگل لداخ

حوزہ/انجمن صاحب الزمان کے بسیج بقیتہ اللہ کے جانب سے تحصیل تیسورو میں صفائی مہم کا آغاز۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرگل لداخ، انجمن صاحب الزمان کے بسیج بقیتہ اللہ کے جانب سے تحصیل تیسورو میں صفائی مہم کا آغاز ہوا صفائی کے پہلے روز جس میں تحصیل تیسورو کے گوشہ و کنار سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں بسیجی جوانوں نے شرکت کی۔ اس دوران تحصیل ہیڈکواٹر تیسورو کے بازار و مرکزی جامع مسجد، امام باڑہ، تحصیل دفتر، جموں کشمیر بینک، ٹیجیری آفس اور دیگر سرکاری دفاتر و اطراف کے علاقے کی صٖفائی  کی گئی۔ 

اطلاعات کے مطابق یہ صفآئی مہم تیسورو روڈ سے ہو کر پرنٹی پانی کھر کے بازار اور پی ایچ سی پانی کھر اور اطراف کی صٖفائی مکمل کی۔

ذرائع کے مطابق بسیجی جوانوں نے دوران صفائی انتظامیہ کے جانب سے سفارش کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ماسک ،دستانہ اور دیگر لوازمات کو بھی مدنظر رکھ کر صفائی کے مہم کو خوش اسلوبی سے انجام دیا۔تحصیل انتظامیہ کے جانب سے بسیجی جوانوں کے اس رضا کارانہ اقدامات کی سراہا جارہا ہے ۔

واضح رہے یہ صفائی مہم کئی روز تک جاری رہے گا جس دوران عوامی اہم مقامات کے ساتھ تمام دیہات کے اطراف و علاقے کی صفائی کو بھی یقنی بنایا جائیگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .