حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس پھیلنے کے خوف سے ملک بھر میں بھیڑ سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی کڑی میں دیومالائی مذہبی مقامات پر بھی بندشیں لگائی جا رہی ہیں۔ شری ڈی کا سائیں مندر، شنگاپور واقع شنی دھام جیسے مذہبی مقامات کے لئے منگل سے اگلے حکم تک مکمل طور پر بند قدغن عائد کردی گئی ہے ۔ شری ڈی میں وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر مہاراشٹر کے شرڈی سائیں مندر کو منگل دوپہر تین بجے سے اگلے حکم تک بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں آندھرا پردیش کے تروپتی بالاجی مندر میں درشن بند نہیں کئے گئے ہیں، لیکن یہاں ویٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔یہاں گزشتہ کچھ دنوں سے پجاریوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے ۔ جموں کے کٹرا واقع ماں ویشنو دیوی ٹرسٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ این آر آئی ملک میں آنے کے 28 دن بعد ہی یہاں آئیں۔ جنہیں کھانسی، بخار اور سانس لینے میں پریشانی ہو وہ فی الحال اپنے سفر مؤخر کر دیں۔مہاکال مندر میں صرف بھسم آرتی میں بھکتوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے،ایسا اس وجہ سے ہے کیوں کہ اس دوران یہاں قریب 3-4 گھنٹے تک بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ البتہ امرتسرمیں گولڈن ٹیمپل کھلا ہے، لیکن احاطے میں گولڈن ٹیمپل پلازہ بند کر دیا گیا ہے۔ یہاں عقیدت مندوں کو سینی ٹائزرجر مہیا کرایا جا رہا ہے۔
![بت خانہ و معبد میں ہوُ کا عالم ، کئی منادر میں 'درشن' پر پابندی بت خانہ و معبد میں ہوُ کا عالم ، کئی منادر میں 'درشن' پر پابندی](https://media.hawzahnews.com/d/2020/03/17/4/939279.jpg)
حوزہ/شری ڈی کا سائیں مندر، شنگاپور واقع شنی دھام جیسے مذہبی مقامات کے لئے منگل سے اگلے حکم تک مکمل طور پر بند قدغن عائد کردی گئی ہے۔
-
ملک آزاد ہوا تو ساتھ ہی تقسیم بھی ہوگیا،جو ہماری تباہی کا پہلا دن تھا، عبدالعلیم فاروقی
ذات پات اورمذہب ومسلک سے اوپراٹھ کر انسانیت کی بنیادپرہندوستان کی تعمیرنوکرنی ہوگی۔
-
کرونا وائرس ہندوستان
کشمیر یونیورسٹی اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں تمام سرگرمیاں معطل
حوزہ/جموں و کشمیر میں فی الوقت کورونا وائرس کے چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں تین جموں میں جبکہ ایک کشمیر میں درج ہوا ہے۔
-
حیدرآباد میں مساجد اور مندر کو منہدم کردیا گیا!
حوزہ/تلنگانہ سیکرٹریٹ کے نئے کیمپس کی تعمیر و توسیع کے لیے دو مساجد اور ایک مندر کو گرا دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ