۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
کشمیر

حوزہ/ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد مسلم بن عقیل ہانجی ویرہ پٹن میں عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن قاری احسان بیات ہمدانی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد مسلم بن عقیل ہانجی ویرہ پٹن میں عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن قاری احسان بیات ہمدانی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، تقریب میں صدر محفل جناب قاری احسان ہمدانی صاحب جس کی آمد پر علاقے کے ذی شعور افراد اور مقامی درسگاہوں میں زیر تعلیم بچوں نے خوش آمدید کا ترانہ پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا، جبکہ تقریب میں مولانا مفتی شریف الحق بخاری، مولانا مشتاق حقنواز صاحب اور علاقے کے علمائے کرام موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق، اس مختصر تقریب کی شروعات تلاوت قرآن اور نعت شریف اور وحدت نظم سے ہوئیں۔

مولانا شریف الحق بخاری صاحب اور تقریب میں موجودہ زعماء نے امت مسلمہ کے متحد ہونے کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور سماج میں علماء کا رول بھی بیان کیا۔

انہوں نے عوام الناس سے سے بھی اپیل کی کہ وہ بغیر کسی مسلک پر دین اسلام کو مضبوطی سے پکڑ کر ایک دوسرے سے جڑھے رہیں تاکہ تمام سماج میں موجود برائیوں کا قلع قمع کیا جائے۔

آخر میں قاری احسان ہمدانی نے سورہ الحشر کی آخری آیتوں کی بہترین انداز میں تلاوت کی جس سے تقریب میں موجودہ لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں اور ساتھ میں لوگوں کی اس مہمان نوازی اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کی۔

اس موقع پر انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے پروگرام کی کامیابی پر مسجد انتظامیہ، علاقے کے سیکرٹری پبلسٹی غلام محمد میر نے علاقے کے ذی عزت افراد اور کونسل کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .