۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں محفل انس بالقرآن، ایرانی قراء کی شرکت

حوزہ/ محفل میں ایران سے آئے ہوئے عالمی شہرت یافتہ قراء نے تلاوت کلام مجید سے شرکاء کے دلوں کو منور کیا، قاری احمد ابوالقاسمی، قاری غلام رضا قاسمیان اور قاری حامد شاکر نژاد نے تلاوت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ عروة الوثقی میں 12 ربیع الاول میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے محفل انس با قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں عالمی شہرت یافتہ قراء نے تلاوت قرآن پاک سے سامعین کے دلوں کو منور کیا۔

تفصیلات کے مطابق محفل میں ایران سے آئے ہوئے عالمی شہرت یافتہ قراء نے تلاوت کلام مجید سے شرکاء کے دلوں کو منور کیا، قاری احمد ابوالقاسمی، قاری غلام رضا قاسمیان اور قاری حامد شاکر نژاد نے تلاوت کی۔

محفلِ انس با قرآن میں ایران سے تعلق رکھنے والی ننھی تین سالہ حافظہ ثناء اور عالمی شہرت یافتہ ننھے حافظ محمد حسین عظیمی خوش رُودی نے تلاوت قرآن پاک کرکے دلوں کو راحت بخشی۔

اس محفل قرآن کریم میں زیرتعلیم حفاظ بچوں سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ علامہ سید جواد نقوی نے مہمان قراء کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .