۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سید جواد نقوی

حوزہ/جامعہ عروۃ الوثقی اور تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ نے طوفان الاقصٰی کو اسلامی مزاحمت کا اہم باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ  7 اکتوبر اسلامی مزاحمت کی اہم علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ بیدارئ امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شرم و حیا وہ بنیادی قدر ہے جس کے ذریعے اللہ نے تمام انسانی اقدار کو محفوظ کیا ہے اور اس کے ختم ہوتے ہی انسان کے دیگر تمام فضائل، اقدار اور کمالات رخصت ہو جاتے ہیں۔

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ آج سیاستدانوں، حکمرانوں اور علماء سمیت تمام عوامی طبقات سے غیرت، حمیت، اور احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسول اللّہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے منسوب مہینے میں غزہ اور ناموس اسلام سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سات اکتوبر ایک عظیم دن ہے، جس میں اسلامی مزاحمت سے پڑنے والی کاری ضرب کا جواب غاصب صیہونی ریاست اب تک عورتوں اور بچوں کے قتل عام سے دے رہی ہے۔

علامہ سید جواد نقوی نے اپیل کی کہ اس دن دنیا بھر کے تمام باغیرت و با حمیت افراد کے ہاتھوں عالمی طوفان الاقصٰی برپا ہو اور پاکستان میں تمام غیرت مند افراد، خواہ وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم، بھرپور طریقے سے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ یہ ضروری ہے کہ دنیا کو یہ پیغام ملے کہ اگر حکمران بے غیرت ہیں تو قومیں بے غیرت و بے حیاء نہیں ہوں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .