۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ سید جواد نقوی

حوزہ/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ و جامعہ عروۃ الوثقی لاہور پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کے لیے فلسطین کی حمایت دستبرداری اور ایران اور چین سے تعلقات ترک کرنے کا دباؤ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریکِ بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کیلئے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔ قرضے کے حصول کیلئے پاکستان پر فلسطین کی حمایت سے دستبرداری، ایران کیساتھ معاشی تعلقات اور گیس پائپ لائن منصوبوں کو ترک کرنے اور چین کے ساتھ تعلقات نیز اقتصادی راہداری منصوبے کو معطل کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

علامہ سید جواد نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو بیرونی دباؤ کے بجائے اپنے قومی مفادات کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور چین و ایران کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کرنے کی حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکہ، یورپ اور بن سلمان کی تابع فرمانی سے نکلنے کیلئے جراتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے، کیونکہ ان کی غلامی پاکستان کی کسی بھی بنیادی مشکل کا حل فراہم نہیں کر رہی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .