۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ عروۃ الوثقی میں ملک گیر اربعین اجتماع

حوزہ/ اربعین امام حُسین علیہ السّلام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام سمیت تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے عاشقین امام نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور پاکستان میں اربعین امام حسین ؑ کی مناسبت سے ملک گیر اجتماع منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام، معروف نوحہ خوان اور بلا تفریق ِمسلک و مذہب، عاشقانِ امام حسین علیہ السلام کی بڑی تعداد شریک ہوئی.

عزاداری ظلم کے خلاف قیام، مظلوم کی حمایت اور ہر دور کی یزیدیت کے تعقب کا عمل ہے، علامہ سید جواد نقوی

"یزیدیت شکن و صیہونیت ستیز اربعین حسینی" سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی نے مکتب و تعلیمات اہلبیت کے مقابلے میں بنو امیہ کے بنائے ہوئے مذہب اور مفتیوں کی جانب سے اس کی ترویج کو مسلمانوں کی ذلت کا سبب قرار دیا، جو کسی بھی طریقے سے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں حتی یزید جیسے فاسق و فاجر کی اطاعت کو مسلمانوں پر لازم قرار دیتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول اسلام کے تعلیم کردہ دین کے مقابلے میں اس ذلت آمیز مذہب کی ترویج و تشریح سبب بنی ہے کہ بڑی بڑی افواج، ایٹمی طاقت رکھنے والی دو سو کروڑ مسلمانوں اور اٹھاون ممالک پر مشتمل جمعیت، 80 لاکھ یہودیوں کے سامنے ذلت سے گردن جھکائے کھڑے ہیں۔

عزاداری ظلم کے خلاف قیام، مظلوم کی حمایت اور ہر دور کی یزیدیت کے تعقب کا عمل ہے، علامہ سید جواد نقوی

علامہ جواد نقوی نے مزید کہا کہ اس کے برعکس، مکتب اہلبیت، ظلم کے خلاف قیام کا درس دیتا ہے اور امام حسین اور انکے اصحاب کی قربانی کو بطور اسوہ پیش کر کے واضح کرتا ہے کہ فرعون کے مقابلے میں امت کا کام اسے دریا برد کرنا اور اس کی ناک خاک میں رگڑ دینا ہے۔انہوں نے کہا جو ملت ہر ایک سے رابطہ جوڑ لے اور حسین ابن علی سے اپنا تعلق کاٹ لے، وہ عزت کا دن نہیں دیکھ سکتی۔ انہوں نے عزاداری کو ظلم کے خلاف قیام، مظلوم کی حمایت، اور ہر دور کی یزیدیت کے تعاقب کا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا وعدہ کہ زمین کی حاکمیت مستضعفین اور مظلومین کو عطا ہوگی، بہت جلد پورا ہونے والا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .