۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
وحدتِ امت ریلی

حوزہ / عید میلاد النبی(ص) کی با برکت مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ سے والٹن فیروز پور روڈ تک ایک عظیم الشان وحدت امت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ عروۃ الوثقی کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں بِلاتفریقِ مسلک و مذہب ہزاروں افراد نے شرکت کی اور رسول اللہ (ص) سے اپنے عشق وعقیدت کا اظہار کیا۔

جامعہ عروة الوثقیٰ کے زیر اہتمام عظیم الشان وحدتِ امت ریلی کا انعقاد+تصاویر

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ بیداری امتِ مصطفیؐ اور زعیم جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ سیاستدان اقتدار کے حصول کیلئے امت کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عرب حکمرانوں کی دولت و ثروت اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھوں فلسطین کی تباہی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔

جامعہ عروة الوثقیٰ کے زیر اہتمام عظیم الشان وحدتِ امت ریلی کا انعقاد+تصاویر

انہوں نے کہا کہ آج مسلمان ہونے کا عملی ثبوت دینے کیلئے امت کو غزہ کی حمایت، فلسطین کی حفاظت اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی اور صرف روایتی نعرے لگانے یا میلاد کے جلسے منعقد کرنے سے ذمہ داری ادا نہیں ہو سکتی جن میں فلسطین، غزہ، اسرائیل اور امریکہ کی مذمت کا کوئی ذکر نہیں ہوتا۔

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ایسے جلسے جن میں مظلومین کی حمایت میں آواز تک نہ اٹھے، رسول اللہ(ص) کی خوشی کا سامان نہیں ہو سکتے بلکہ یہ امریکہ، اسرائیل اور یورپ کی خوشنودی کے لیے ہوتے ہیں۔

جامعہ عروة الوثقیٰ کے زیر اہتمام عظیم الشان وحدتِ امت ریلی کا انعقاد+تصاویر

ریلی کے شرکاء نے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے جامعہ عروۃ الوثقی سے ہر سال 12 ربیع الاوّل کو وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان ریلی نکالی جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .