ہفتہ 19 جولائی 2025 - 21:09
مجمع المدارس کی جانب سے سالانہ تربیتی ورکشاپ کا اعلان

حوزہ / مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کی جانب سے "سالانہ تربیتِ معلم و مدیر ورکشاپ" کا اعلان کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیر اہتمام "سالانہ تربیتِ معلم و مدیر ورکشاپ 2025" کا انعقاد یکم اگست سے 15 اگست 2025ء تک جامعہ عروۃ الوثقیٰ، ہنرستان رشد (شعبہ تربیتِ معلم) میں کیا جائے گا۔

شرکاء کے لیے ہدایات:

- یہ تربیتی ورکشاپ مجمع المدارس سے منسلک تمام مدارس و مراکز کے معلمین و مدیران کے لیے لازمی ہے۔

- جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علاقائی مدارس کی شرکت بھی ضروری ہے۔

- دیگر وفاق المدارس، دینی تنظیمات اور آزاد امیدوار بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

- خواتین معلمات و مدیرات کے لیے علیحدہ تربیتی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔

ورکشاپ کے مقاصد:

- تدریسی و انتظامی صلاحیتوں کو بہتر بنانا۔

- تعلیمی معیار میں اضافہ کرنا۔

- معلمین و مدیران کے فلاحی و ترقیاتی امور کو منظم کرنا۔

مجمع المدارس کے ناظمِ اعلیٰ علامہ ناصر المہدی کربلائی نے کہا کہ "معلمی صرف پیشہ نہیں، بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے۔ معلم انبیاء کا وارث ہوتا ہے اور اس کا کردار انبیاء کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معلم کو صرف کلاس روم تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں طلباء کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ تعلیم کا اثر صرف کتابوں تک نہیں بلکہ اخلاق و کردار پر بھی ہونا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha