۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان

حوزہ/مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کی طرف سے مبلغین امامیہ کے لیے سہ ماہہ تربیتی و علمی ورکشاپس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان ورکشاپس میں جید علمائے کرام و فاضل اساتذہ کرام مبلغین امامیہ کو مختلف موضوعات پر درس دیتے ہیں جس سے مبلغین امامیہ کو اپنی علمی و فکری توانائیاں بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتہ اس سہ ماہہ ورکشاپس کا کوہاٹ وادی تیرہ سے باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد گزشتہ روز دارلعلوم محمدیہ سرگودھا میں اس سلسلے کے دوسرے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں آئمہ جمعہ والجماعت و مبلغین امامیہ نے شرکت کی۔

مبلغین امامیہ کے لیے تربیتی و علمی ورکشاپ کا آغاز

امسال مجلس علمائے امامیہ نے مبلغین امامیہ کے لیے تین سالہ آنلائن مبلغ کورس بھی متعارف کروایا ہے۔ ان ورکشاپس کے دوران کورس کے پہلے بیج کے لیے رجسٹریشن کا مرحلہ جاری ہے۔ اس کورس کے ذریعے ایک مبلغ 22 مختلف موضوعات پر جید مدرسین اور اساتذہ کرام سے آنلائن تعلیم حاصل کرے گا۔ کورس کے اختتام پر مبلغین کو باقاعدہ سند جاری کی جائے گی۔

آنلائن تین سالہ مبلغ کورس بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبہ تعلیم (باقر العلوم انسٹیٹوٹ قم المقدس) کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔ یاد رہے مجلس علماء امامیہ پاکستان بین الاقوامی ادارہ الباقر کا شعبہ تبلیغ ہے جو عرصہ 10 سال سے مبلغین امامیہ کی استعداد افزائی کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔

مبلغین امامیہ کے لیے تربیتی و علمی ورکشاپ کا آغاز

مبلغین امامیہ کے لیے تربیتی و علمی ورکشاپ کا آغاز

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .