۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
حجت الاسلام و المسلمین "سید شفقت حسین شیرازی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید شفقت حسین شیرازی نے کہا: فلسطین کی آزادی تمام مسلمانوں کا ایک مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے اور یہ چیز ہم سب سے اس اہم مقصد کے حصول کے لیے متحد ہونے کا تقاضا کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری برائے امور خارجہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے 38ویں اسلامی اتحاد کانفرنس کے نویں ویبینار میں مجمع تقریب اس کے سکریٹری جنرل اور وحدت کانفرنس کے دیگر شرکاء کی کوششوں اور کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: مسئلہ فلسطین ملت اسلامیہ کے مقدس مسائل میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا: بدترین غاصب و قابض صیہونی طاقت کے مقابلے میں تنہا کھڑے فلسطین کے مظلوم عوام کا مسئلہ صرف اس قوم کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت اسلامی کا مسئلہ ہے۔

سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا: فلسطینی قوم عرصہ دراز سے اسرائیلی ظالمانہ قبضے، قتل وغارت اور بے گھر ہونے کا شکار ہے لیکن اس سب کے باوجود وہ پیچھے نہیں ہٹی اور ثابت قدم رہی۔

انہوں نے کہا: فلسطینی مزاحمت اور مقاومت دنیا بھر کے لئے نمونہ اور پوری دنیا کے آزاد لوگوں کے لیے وقار اور استحکام کا باعث بنی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .