۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
ایم ڈبلیو ایم ضلع جھل مگسی

حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے زیر اہتمام مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں حضرت محمد ﷺ و امام جعفر صادق علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے جشنِ صادقین کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے زیر اہتمام مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ بلوچستان میں حضرت محمد ﷺ و امام جعفر صادق علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے جشنِ صادقین کا انعقاد کیا گیا۔

مسلمانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے صیہونیت قبلہ اول پر قابض ہے، مقررین

جشن میں مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر سید ظفر عباس شمسی، نامور خطیب صوبۂ سندھ علامہ سید علی عمران نقوی، مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیاء سردار الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ کی حیاتِ طیبہ انسانوں کے لیے اسوہ حسنہ ہے، اللہ تعالیٰ نے آنحضرتﷺ کو عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا اور ان کی آل کی پیروی کو اہل اسلام پر لازم قرار دیا ہے، مسلمان ان کی سیرت پر عمل کرکے دین و دینا کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں اور ان کے قرب سے ہی آخرت میں نجات حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں میں پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت باسعادت کی تاریخ میں اختلاف پایا جاتا ہے، اسی لئے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاوّل تک ہفتۂ وحدت منانے کا حکم دیا، تاکہ مسلمان کفر کے مقابلے متحد و متفق رہیں، مسلمانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے صیہونیت قبلہ اول پر قابض ہے، اسرائیل اور یہودی فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وجور و تشدد کی انتہا کر رہے ہیں، مسلمانوں کی آبادیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اب وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں متحد ہونا چاہیے۔

مسلمانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے صیہونیت قبلہ اول پر قابض ہے، مقررین

مقامی ثناء خوانوں نے حضرت محمدِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم و اہلبیت علیہم السّلام کی شان نعت ومنقبت پڑھ کر حاضرین سے داد وصول کی۔

اس موقع پر مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری، سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر شمسی، MWM ضلع جھل مگسی کے صدر حبیب اللہ دھکڑ اور مولانا امجد حسین محسنی صاحب شریک ہوئے۔

جشنِ میلاد کے موقع پر امام رضا علیہ السّلام اوپن سکاؤٹس کے نوجوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

جشن میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .