۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
مجلسِ علمائے مکتب امامیہ

حوزہ/مجلس علماء امامیہ کے زیر اہتمام وحدت امت و حمایت فلسطین کانفرنس، گزشتہ روز سرگودھا پاکستان میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں سر فہرست ہے جس کا حل امت کے اتحاد سے ممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دن سرگودھا پاکستان کی قدیم درسگاہ دارلعلوم محمدیہ میں منعقدہ کانفرنس میں علمائے کرام و مبلغین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں سر فہرست ہے جس کا حل امت کے اتحاد سے ممکن ہے، مقررین

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین امت مسلمہ کی شناخت اور سرزمین و مقدسات کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ فلسطین میں ہونے ظلم و بربریت پر امت مسلمہ کی خاموشی سنگین جرم ہے۔

مقررین نے کہا کہ غزہ مزاحمت کی علامت ہے۔ مظلومین غزہ کی حمایت و مدد میں امت مسلمہ کو یک زبان و یک جان ہوکر اقدام کرنا چاہیے۔

مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں سر فہرست ہے جس کا حل امت کے اتحاد سے ممکن ہے، مقررین

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطین سمیت امت مسلمہ کو درپیش جملہ مسائل کا حل وحدت امت میں ہے۔

مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں سر فہرست ہے جس کا حل امت کے اتحاد سے ممکن ہے، مقررین

مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں سر فہرست ہے جس کا حل امت کے اتحاد سے ممکن ہے، مقررین

مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں سر فہرست ہے جس کا حل امت کے اتحاد سے ممکن ہے، مقررین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .