۳۱ شهریور ۱۴۰۳ |۱۷ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 21, 2024
غزہ

حوزہ/ "المیادین" نیٹ ورک نے جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے کہ غزہ کے وسط میں واقع"النصیرات" کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 12 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز جمعہ صبح کے وقت مقامی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے مرکز پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں کی خبر دی ہے۔

غزہ سے المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ النصیرات کیمپ کے مغرب میں ’’تل النویری‘‘ نامی علاقے میں قابض صہیونی فوجیوں نے ایک مکان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اور غزہ کی پٹی پر مجرمانہ حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت نے 41 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور کم از کم 1 لاکھ افراد کو زخمی کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .