۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جنڈ شہر میں میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ

حوزہ/ پاکستان کے شہر جنڈ میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں ملا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر جنڈ میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے جلوس نکالا گیا۔ جس میں تاجر برادری اور عوام الناس سمیت شیعہ سنی علماء اور سیاسی عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔

جنڈ شہر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے مرکزی جلوس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ

جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلوس میں مولانا سید سعید حیدر ہمدانی، قاری ابرار حسین، مولانا لیاقت علی، قاری غلام فرید، ملک نوید حسین اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔

جنڈ شہر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے مرکزی جلوس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ

جامعہ جعفریہ جنڈ کے علاوہ دیگر دینی مدارس کے طلباء نے بھی شرکت کی اور اتحاد امت پر زور دیا۔ پروگرام کے آخر میں ملکی سلامتی کے لئے بھی دعا کی گئی۔

جنڈ شہر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے مرکزی جلوس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .