۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
پاکستان بھر میں جشن میلاد النبی(ص) مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

حوزہ / پاکستان بھر میں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، 12 ربیع الال کی مناسبت سے نبی اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا جشن آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر، شہر، گلی، گلی میں چراغاں کیا گیا ہے اور مساجد، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے۔

رپورٹ کے مطابق عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر نماز فجر کے بعد وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

دن کے آغاز پر ہی مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

پاکستان شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جشن میلاد النبی(ص) کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں درود و سلام کی محفلیں سجا کر آقائے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان بھر میں جشن میلاد النبی(ص) مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد اس موقع پر قریہ قریہ ہونے والے چراغاں کو دیکھنے نکلی ہوئی ہے۔ جگہ جگہ اسٹالز پر کہیں موئے مبارک کا دیدار کیا جا رہا ہے تو کہیں مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے ماڈلز رکھے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عاشقان رسولؐ نے محافل میلاد کا انعقاد کیا اور ریلیاں نکالیں۔

لاہور میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مساجد، گھروں، سڑکوں، سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

پشاور میں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے نعت خوانی اور میلاد مصطفیٰ کی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں جشن میلاد النبی(ص) مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

کوئٹہ میں بھی جگہ جگہ چراغاں کیا گیا ہے، محافل نعت اور میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس جاری و ساری ہیں۔

راولپنڈی شہر میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ہر سو رنگ و نور کی بہار ہے۔

حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریلیاں نکالیں اور محافل نعت کا اہتمام کیا گیا۔

پنجاب میں ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں بھی محافل کا اہتمام کیاگیا، بہاولنگر میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی اور 92 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔

پاکستان بھر میں جشن میلاد النبی(ص) مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .