۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
میلاد پیامبر درغنا

حوزہ / افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت "آکرا" میں جشنِ عید میلاد النبی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام اور تمام مذاہب اسلامی کے علماء نے شرکت کی۔ جشن کی یہ تقریب 17 ربیع الاول کو منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 17 ربیع الاول پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت "آکرا" میں بھی جشن کی پرشکوہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام اور تمام مذاہب اسلامی کے علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن کی تقریب کا اہتمام مسلم سٹوڈنٹس کی انجمن نے کیا تھا۔

جشن کی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد میلادِ پیغمبر اکرم کی مناسبت سے تقاریر ہوئیں اور اسی مناسبت سے اشعار پڑھے گئے اور آخر میں منتخب افراد میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

یاد رہے کہ گھانا میں اسلامی انجمنیں اور بڑے اسلامی ادارے ہر سال اس ملک کے دارالحکومت اور دیگر بڑے شہروں میں جشن کی پر شکوہ تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .