۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
علامہ ساجد نقوی نقوی ۔ 12 ربیع الاول

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: ہر شعبہ زندگی میں بد ترین بگاڑ کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں درست کیا جائے ۔ اعلیٰ و ارفع اوصاف و کمالات کا مجموعہ ہستی کی سیرت طیبہ اُمت محمدی بلکہ پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعلیٰ و ارفع اوصاف و کمالات کا مجموعہ ہستی کی سیرت طیبہ اُمت محمدی بلکہ پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا: میلاد خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو بھی مد نظر رکھا جائے اور ہر شعبہ زندگی میں کسی بھی بد ترین بگاڑ کو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کی روشنی میں درست کیا جائے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا: خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ اور سیرت و کردار ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں اتحاد و وحدت کو فروغ ، سسٹم میں موجود خامیوں اور نظام کو درست کرتے ہوئے اسے فلاحی مملکت بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا: جب ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہم سب کا ایک خدا، ایک رسول، ایک قرآن اورایک کعبہ پر ایمان ہے تو فروعی نوعیت کے اختلافا ت میں علمی سطح ، مہذب انداز اور شائستگی کی عادت ڈالنی چاہیے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ہمارے مراجع کرام اور آیات عظام نے واضح کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر اور مسالک کے مقدسات کا احترام لازم اور ان کی توہین ممنوع ہے۔

علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: ملت اسلامی وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے انسان دشمن عناصر پر واضح کر دیں کہ وہ اُمت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .