۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا: سید الانبیاء (ص) کی ذاتِ گرامی میں اعلی انسانی صفات جمع تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ھفتہ وحدت کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ جامع مسجد امام حسن مجتبی علیہ السلام جیکب آباد میں نماز جمعہ کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: سید الانبیاء (ص) کی ذاتِ گرامی میں اعلی انسانی صفات جمع تھیں لہذا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صاحب خلق عظیم ٹھہرے۔ آپ (ص) کی سیرت طیبہ بنی نوع انسان کے لئے قابل تقلید ہے کیونکہ آپ کی سیرت طیبہ پوری بشریت کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔

انہوں نے کہا: رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ہفتہ وحدت کا اعلان کر کے اسلام دشمن استکباری قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ جو "لڑاؤ اور حکومت کرو" کی منحوس منصوبے کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے تھے کیونکہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں جن کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والا نا تو شیعہ ہے اور نا ہی سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔

انہوں نے کہا: ہفتہ وحدت کے موقع پر ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور برادران اہل سنت کے میلاد النبی کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .