۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مقصود علی ڈومکی

حوزہ / علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: حکومت سیلاب متاثرین کو راشن اور ٹینٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: حکومت سیلاب متاثرین کو راشن اور ٹینٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ہیں۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کئے جانے والے راشن اور خیموں کی تعداد کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کریں تاکہ عوام کو معلومات مل سکیں، مچھر دانیاں اور ٹینٹ مستحق لوگوں تک نہیں پہنچے، راشن اور امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا: پاکستانی قوم کبھی بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی۔ جس نے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی اسے امت مسلمہ اور پاکستان کا غدار تصور کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے مزید کہا: عزاداروں کے خلاف مقدمات غیر قانونی ہیں۔ آئی جی پنجاب کے غیر قانونی خط کو کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ ملک بھر میں اہلِ تشیع مسلمانوں کے خلاف عبادت اور ذکر حسین علیہ السلام کو جرم قرار دے کر درج کئے جانے والے مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں۔

انہوں نے کہا: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتۂ وحدت کے موقع پر شیعہ سنی مسلمان مل کر جشن آمد رسول منائیں گے۔ اہل سنت ہمارے بھائی اور ہماری جان ہیں۔  اتحاد بین المسلمین قرآن کریم اور رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا حصہ ہے۔ ہم مل کر عالمی استکباری قوتوں کی شیعہ سنی کے درمیان تفرقہ اور انتشار کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔

واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم ضلع شکار پور کے صدر اصغر علی سیٹھار اور تحصیل صدر مستنصر مہدی بھی ہمراہ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .