۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
جنت البقیع کشمیر

حوزہ/ 8 شوال المکرم سانحہ انہدام جنت البقیع، تاریخ اسلام کا ایک سیاہ دن ہے، اس سانحہ کی برسی کے موقعہ پر جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایک مجلس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 8 شوال المکرم سانحہ انہدام جنت البقیع، تاریخ اسلام کا ایک سیاہ دن ہے، اس سانحہ کی برسی کے موقعہ پر جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایک مجلس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے اساتید اور طلاب کے علاوہ ذاکرین حضرات اور مومنین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا، انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انہدام جنت البقیع کے پس پردہ فکر و ذہنیت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی، آغا صاحب نے کہا کہ جنت البقیع دنیاے اسلام کا سب سے مقدس اور معروف قبرستان ہے جہاں اہلبیت نبی (ص) کے ساتھ ساتھ اصحاب و تابعین مدفون ہیں، لیکن اب انقلاب اسلامی ایران اور ولایت فقہی کی بدولت سےتعمیر نو کی امید نظرآتی ہے۔

مجلس میں جو علمائے کرام شامل تھے انہوں نے بھی پیغمبر اکرم (ص) کی لخت جگر حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا اور انکی اولاد کی قبروں پر ضریحات کی تعمیر نو کے لئے دعا کی، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ مزار بقیع میں منہدم کردہ مقدسات کی تعمیر نو اور شان رفتہ کی بحالی کے لئے فکر مند ہیں اور اس کڑی کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .